نئی دہلی، 24 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اولمپک میں دو تمغے جیتنے والے سنیل کمار پرو ریسلنگ لیگ کے اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہیں دلی سلطانس نے 55 لاکھ روپے کی قیمت کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔وہیں غیر ملکی کھلاڑیوں میں عالمی چمپئن جارجیا کے پیٹروشیولی گینو کو پنجاب رائلس نے 50 لاکھ روپے میں خریدا ہے ۔ ہندوستانی کھلاڑیوں میں دوسری سب سے بڑی بولی ونیش فوگاٹ (یو پی دنگل، 40 لاکھ روپے ) کی لگی اور پھر اولمپک میں کانسے کاتمغہ جیتنے والی شاکشی ملک (ممبئی مہارتھی 39 لاکھ)، گیتا فوگٹ 28 لاکھ، یو پی دنگل، بجرنگ پونیا 25 لاکھ، یو پی دنگل کی بولی رہی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں دوسری سب سے بڑی بولی سابق ورلڈ چمپئن ایران کے حسن رحمانی 46 لاکھ، ہریانہ ہیمرس اور اولمپک ورلڈ چمپئن امریکہ کی ہیلن مارولس 44 لاکھ، ہریانہ ہیمرس کی رہی۔ اولمپک چمپئن روس کے سوسلان رامونوف کو 38 لاکھ روپے میں ممبئی مہارتھی نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ پہلوانوں کی اس نیلامی میں دو موجودہ اولمپک چمپئن (ہیلن مارولس اور روسلان رامونوف) سمیت ریو اولمپک میں تمغے جیتنے دس کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تین موجودہ ورلڈ چمپئن (حاجی علی ییف، ہیلن مارولس اور پیٹرو شیولی گینو) سمیت کل دس عالمی چمپئن شپ کے موجودہ تمغے جیتنے والے مختلف ٹیموں میں شامل ہوئے ۔ ان کے علاوہ چار براعظمی چمپئن اور کل 20 سے زیادہ اولمپئن پہلوانوں کو سبھی چھ ٹیموں میں شامل کیا گیا جن میں ہندوستان کے اولمپئن گیتا، ونیش، سندیپ تومر، ساکشی ملک اور سشیل شامل ہیں۔ لیگ میں پہلی بار چین، فرانس، ہنگری، کرغستان، مصر اور لاتویا کی ٹیموں کے پہلوان لیگ میں شرکت کررہے ہیں۔ معروف ٹی ای اینکر سال کھٹر نے نیلامی کے فرائض انجام دیئے ۔ٹیموں کی پوزیشن اس طرح ہے :ہریانہ ہیمرس : حسن رحیمی (57 کلو)، رجنیش (65 کلو)، کھیتک سبالوف(74کلو)، روبل جیت رانگی (92کلو)، سمیت (125کلو)، سن ینان (50کلو)، ہیلن مارولس (57کلو)، سریتا مان (62کلو)، پوجا (76کلو)۔