پروین کمار تمام کرکٹ سے سبکدوش

لکھنؤ۔20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وکٹ کے دونوں طرف گیند کو سوئنگ کرنے والے ہندوستانی میڈیم فاسٹ بولر پروین کمار نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔میرٹھ کے اس 32 سالہ بولر نے 2007 تا 2012 کے درمیان 84 بین الاقوامی میچوں میں ملک کی نمائندگی کی اور تمام میں 112 وکٹ حاصل کئے ۔ انہوں نے ہندستان کے لئے68 ونڈے اور 6 ٹسٹ کھیلے ، جس میں77 ونڈے اور 27 ٹسٹ وکٹ لئے ۔ انہیں عالمی کپ 2011 کی ٹیم میں بھی منتخب کیا گیا تھا، لیکن چوٹ کی وجہ سے انہیں باہر ہونا پڑا۔ ہندستان کے لئے پروین نے آخری میچ 30 مارچ 2012 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔