پرویز رسول سے بی سی سی آئی کا معاہدہ

ممبئی۔ 22؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر بھوونیشور کمار جوکہ ٹیم کے لئے مسلسل بہتر مظاہرہ کررہے ہیں، انھیں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے آج اپنے سنٹرل کنٹراکٹ میں اے زمرے کی ترقی دی ہے۔ علاوہ ازیں محمد سمیع، امباٹی رائیڈو اور اجنکیا رہانے کو بھی ترقی دیتے ہوئے بی زمرے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ بی سی سی آئی نے کئی ایسے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹراکٹ دیا ہے جوکہ گزشتہ برس یہ معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے اور ان کھلاڑیوں میں ورون آرون، پرویز رسول، سنجو سامسن اور کے ایل راہول ہیں جنھیں سی زمرے کا سنٹرل کنٹراکٹ دیا گیا ہے۔