پروفیسر کودنڈا رام کی گرفتاری کی مذمت

میدک۔/22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر چودھری سپر ا بھات راؤ اسٹیٹ کانگریس کمیٹی سکریٹری نے حیدرآباد میں تلنگانہ جے اے سی کے چیرمین پروفیسر کودنڈا رام کو گھر پر آدھی رات کو پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مستقبل میں بھی پروفیسر کودنڈا رام کے احتجاج کی تائید کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت کی الٹی گنتی اب شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راتوں رات کودنڈا رام کے علاوہ اہم قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے جمہوریت کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ اس طرح کانگریس کے اقلیتی سل قائدین جناب محمد حفیظ الدین نے پروفیسر کودنڈا رام کی گرفتاری پر حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔