پرس سے رقم غائب ہونے پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) پرس سے سات سو روپئے غائب ہونے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی جو شوہر سے طلاق کے بعد اپنے مائیکے میں رہنے لگی تھی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 33 سالہ ڈی دھارمی جو ننداونم علاقہ کے ساکن لکشمن کی بیٹی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر سے ایک سال قبل طلاق ہوگیا تھا ۔ دھارمی کی شادی 7 سال قبل پچیا نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ یہ خاندان مغربی بنگال سے تعلق رکھتا ہے ۔ تاہم طلاق کے بعد وہ والدین کے پاس تھی ۔ کل اس خاتون کے پرس سے 700 روپئے اچانک غائب ہوگئے اور اس نے اپنے بھائی اور بہن سے بھی دریافت کیا تاہم کسی نے رقم لینے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر دھارمی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔