پردیپ کمار سنہا نئے کابینی سکریٹری مقرر

نئی دہلی، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ برقی کے سکریٹری پردیپ کمار سنہا کو آج نیا کابینی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ اجیت سیٹھ سے جائزہ حاصل کریں گے ، جو گزشتہ سال سے یہ عہدہ سنبھالے ہوئے تھے ۔ 1977ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر اتر پردیش کیڈر کے پردیپ سے کہا گیا ہے کہ وہ کابینی سکریٹریٹ میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) حاصل کرلیں ۔ وہ 13 جون کو اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ لیں گے ۔