حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ غلام مرتضی چھاونی میں ایک مکان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلانے میں پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد عمر نامی شخص جو جی ایم چھاونی مکان میں آگ کے شعلہ بھڑک اٹھے ۔ محمد عمر نے چھتری ناکہ پولیس میں دی گئی اپنی درخواست میں بتایا کہ ان کے مکان کے روبرو ہائی وولٹیج کا ٹرانسفارمر ہے اس حادثہ میں جائیداد کو نقصان پہونچنے کے علاوہ نقد رقم ، زیورات جائیداد کے دستاویزات جل کر خاکستر ہوگئے ۔ پولیس چھتری ناکہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔