پرانا پل پر مزدور نے خاتون کا گلا کاٹ دیا

حیدرآباد۔ 12؍ جنوری ( سیاست نیوز) پرانا پل کے علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مزدور نے ایک خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کی کوشش کی ۔ بتایاجاتا ہے کہ 28 سالہ کرمماں ساکن گولی گوڑہ چمن پر وینکٹیش نامی مزدور نے اچانک قاتلانہ حملہ کر دیا اور تیز دھار چاقو سے اس کا گلا کاٹ دیا ۔ شدید زخمی حالت میں کرمماں کو افضل گنج پولیس نے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ افضل گنج پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔