پراجکٹ مینجمنٹ اور ملازمتیں

ایم بی اے طلبہ کے لیے ورکشاپ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : صدر شعبہ بزنس مینجمنٹ عثمانیہ یونیورسٹی ڈاکٹر سلوانی شنکر کے بموجب 6 ستمبر کو صبح 10 بجے سے ممتاز بین الاقوامی ٹرینر جناب فاروق اے اے قریشی آئی ٹی آئی ایل ، پی ایم آئی ۔ آر ایم پی ، پی ایم پی پراجکٹ مینجمنٹ اور ملازمتوں کے مواقع پر ورکشاپ سے خطاب کریں گے ۔ جس کا اہتمام شعبہ بزنس مینجمنٹ عثمانیہ یونیورسٹی بہ تعاون سلوس انفارمیٹکس رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ورکشاپ میں ہندوستان اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے ایم بی اے کے تمام طلبہ شرکت کے اہل ہیں ۔ دوران ورکشاپ طلبہ کو مینجمنٹ ، سرٹیفیکیشن کے علاوہ ملازمتوں کے مواقعوں سے واقف کروایا جائے گا ۔ خواہش مند طلبہ اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔