پرائمری ہیلت سنٹروں میں تقررات ضروری

نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے رکن پارلیمنٹ کے کویتا کا خطاب
نظام آباد :26؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے ضلع کلکٹر ایم رام موہن رائو کے ہمراہ کلکٹر چیمبر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پرائمری ہیلت سنٹروں میں مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کیلئے اقدامات کریں اس خصوص میں اقدامات کرنے کی اس خصو ص میں ضلع کلکٹر سے خواہش کی ۔ ضرورت کے مطابق پرائمری ہیلت سنٹروں میں ماہر ڈاکٹروں کو تقرر کرنے اور پرائمری ہیلت سنٹروں میں زچگیوں کی تعداد میں اضافہ کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے ضلع کلکٹر سے خواہش کی کہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں گائناکالوجیسٹ کی جائیدادوں کی آئوٹ سورسنگ ، کنٹراکٹ طور پر بھرتی کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ حکومت کی جانب سے منظوری دی جائے گی ۔ انہوں نے ضلع کلکٹر سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ریڈیالوجیسٹ کی جائیدادیں مخلوعہ ہونے کی ضلع پریشد کے اراکین کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے جو بھرتی کیلئے حکومت سے منظوری نہ ملنے کی صورت میں مریضوں کے علاج کیلئے رقم ادا کرنے معاشی سنگم کے ذریعہ ضلع میں تعمیر کئے بنولہ ، ایرگٹلا کے پرائمری ہیلتھ سنٹروں کی تعمیر مکمل ہونے کی صورت میں یہاں پر ڈاکٹروں کا تقرر کرتے ہوئے طبی سہولتیں فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ موڑتاڑ میں پوسٹ مارٹم روم کی تعمیر کیلئے اقدامات کریں ۔ میڈیکل کالج میں صد فیصد آئوٹ سورسنگ کی خدمات نافذ کرنے کیلئے خواہش کی ۔ اس اجلاس سے رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا ، جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی ، ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹروینکٹ موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ او کی بہترین کارکردگی پر ان کی تہنیت بھی پیش کی گئی ۔