پدور میں اعراس شریف

پدور۔/4اپریل، ( راست ) اعراس شریف حضرت سید یوسف علی جوگن قادری چشتی ؒ و حضرت سید عبدالغنی قادری چشتی پیر نما ؒ بمقام پدور منڈل ، چویلڑا، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ 16جمادی الثانی مطابق 6اپریل بروز پیر منعقد ہوگا۔ نظام العمل کے مطابق بعد نماز عصر ختم قرآن مجید بعد نماز مغرب محفل صندل و چادر گل اور بعد نماز عشاء محفل سماع ہوگی۔ مولانا سید قبول بادشاہ قادری شطاری جانشین حضرت کامل ؒ تقاریب کی سرپرستی کریں گے اور مولانا سید محمود بادشاہ زرین کلا جانشین حضرت سلطان الواعظینؒ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ ورنگل، مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ ، مولانا سید احمد الحسینی سعید القادری، مولانا سید سیف اللہ حسینی الباقری، مولانا سید عبدالرؤف بغدادی، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ، مولانا شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ اور مولانا محمد اللہ شاہ قادری جنیدی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مولانا سید عمر پاشاہ صدیق القادری سجادہ نشین مراسم عرس انجام دیں گے۔