نئی دہلی۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیاڈمنٹن کے نئے سوپر اسٹار کڈمبی سری کانت جنہوں نے 2017ء سیزن میں چار عالمی خطابات حاصل کئے ہیں۔ ان کی سابق وزیر اسپورٹس وجئے گوئل نے پدم شری کی سفارش کی ہے۔ سری کانت جنہوں نے گزشتہ ہفتہ فرنچ اوپن خطاب حاصل کیا ہے، وہ ان کا رواں سیزن میں چوتھا خطاب ہے اور ایک ہی سیزن میں چار خطابات حاصل کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی اور عالمی سطح پر یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ گوئل جوکہ پارلیمانی اُمور کے وزیر ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو مکتوب لکھ کر سری کانت کی پدم شری کیلئے سفارش کی ہے حالانکہ نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر کی آدھی رات کو ختم ہوچکی ہے۔
اکرم،سہواگ کے کوچ بن گئے
دبئی۔یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم ٹی 10 کرکٹ لیگ میں مراٹھا عربیئنز کے مینٹراور کوچ ہوں گے۔ مراٹھا عربیئنز کی ٹیم نے پہلے ہی سابق ہندوستانی اوپنر وریندر سہواگ کو کپتان اور آئیکون پلیئر بنایا ہوا ہے تاہم ایونٹ میں ٹیم کی رہنمائی کیلیے وسیم اکرم 5 نومبر کو شارجہ جائیں گے، وہ پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوکر ذاتی طور پر ٹیم کا اشتراک ترتیب دیں گے۔یاد رہے کہ مذکورہ ٹیم کے شریک مالکان میں بالی ووڈ اسٹار سہیل خان بھی شامل ہیں جبکہ فرنچائز نے اپنی ٹیم کیلیے بی سی سی آئی سے درخواست کی ہے کہ وہ ظہیرخان اور سریش رائنا کو بھی لیگ میں شرکت کی اجازت دے۔