’’پدماوت ‘‘ نے 525کروڑ کا کاروبار کیا 

ممبئی : سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ پدماوت ‘‘ ایک بہت بڑی فلم ثابت ہوئی ۔فلم میں کلیدی کردار دیپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ نے نبھائے ہیں۔’’ پدماوت ‘‘ فلم نے اس کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالے سابقہ تمام یکارڈس توڑدےئے۔اور یہ باکس آفس پر کامیابی حاصل کی ہے۔ابتداء میں اس فلم کو لیکر بہت ہنگامہ آرائی ہوئی ۔اس فلم پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

لیکن سپریم کورٹ نے اس پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔لیکن راجستھان اور گجرات میں ابھی بھی پابندی عائد ہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے اس فلم کے ذریعہ شائقین کو متاثرکیا ہے ۔اور انہو ں نے اس فلم کے ذریعہ ہندوستانی بادشاہوں کی تہذیب کو اجاگر کیا ہے۔

انھو ں نے کہا کہ ’’ ایک الگ طرح کی خوشی محسوس ہوتی ہے جب کسی ہدایت کار کی فلم کو عوام کی جانب سے بہت پیار ملتا ہے۔

’’ پدماوت ‘‘ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے۔میں ہمیشہ چاہتا تھا کہ ہندوستانی بادشاہت کو فلم کے ذریعے لوگوں کو بتاؤں۔

ہدایتکار کو اس سے بڑی کوئی خوشی کے بات نہیں کہ اس کی فلم کو لوگ پسند کریں‘‘۔