پدا پلی میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد

پداپلی ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کو درپیش مسائل کی فوری یکسوئی کیلئے ہر پیر کو ’’ پرجاوانی ‘‘ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ پداپلی ریونیو ڈیویژن کے گیارہ (11) منڈل پر مختلف مسائل کے درخواستیں وصول ہوئیں ۔ مستقر پدا پلی آر ڈی او آفس میں ڈی اے او (DAO) شری ملیشم کی صدارت میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کی موجودگی میں (2) دو درخواستیں پیش کی گئیں ۔ رام گنڈم منڈل پر (2) دو ، سری رام پور منڈل پر (4) چار ، اودیلہ منڈل پر صفر (0) سلطان آباد پر (3) تین ، جولا پلی منڈل پرچار (4) ایلگیڈ منڈل پر (4) چار ، دھرمارم منڈل پر (0) صفر ، ویلگٹور منڈل پر (6) چھ ، پدا پلی منڈل آفس پر (3) تین درخواستیں وصول ہوئیں ۔ پیش کردہ درخواستوں میں 25 اراضی کیلئے کیلئے وظیفہ کیلئے ایک ہاوزنگ کیلئے ایک متفرق مسائل کے چار (4) اس طرح جملہ (31) عرضیاں پیش کی گئیں ۔