پداپلی /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جیپ الٹ جانے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پداپلی منڈل کتہ پلی موضع کے سرحدی علاقہ میں جیپ الٹ جانے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقامی افراد اور گاؤں والوں کے بیان کے مطابق پداپلی منڈل کتہ پلی میں ہوئی شادی کی تقریب شرکت کیلئے وینونکا منڈل چلور سے دولھے کے رشتہ اور گاؤں والوں نے شرکت کی اور جب چلور واپس ہو رہے تھے گاؤں سے باہر ایک راستہ کے موڑ پر تیز رفتاری سے جاہی جیپ توازن کھوکر بازی کے نالے میں جاگری ۔ اس حادثہ میں متیالو نارائنا 60 سالہ وہیں فوت ہوگیا ۔ ایم بھومیا 60 سالہ دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ راستہ چل رہے افراد نے الٹی ہوئی جیپ کو دیکھ کر اس میں سے زخمیوں کو باہر نکالا اور 108 ایمبولنس کو فون کیا اور پداپلی دواخانہ منتقل کیا ۔ زخمی افراد میں جی مادھوی ، بی کویتا کی حالت تشویشناک بتلائی گئی ہے ۔ انہیں بعد ازاں کریم نگر سرکاری دواخانہ یا گیا ۔ امالاخیا سجاتا ایم راجو کو دواخانہ میں مرہم پٹی ئگی ۔ جیپ ڈرائیور حالت نشہ میں تھا ۔ تیز رفتار جیپ سڑک کے موڑ پر رفتار کم کئے بغیر موڑنے سے یہ حادثہ پیش آیا کہا جارہا ہے ۔ متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔ زیڈ پی چیرپرسن تلا اوما نے زخمیوں کی مزاج پرسی کی ۔