حیدرآباد ۔ /26 اکٹوبر (سیاست نیوز) پتنگ بازی کے دوران زخمی ہونے والا کمسن زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے بموجب 8 سالہ راگھویندرا ساکن ایم جی نگر بنجارہ ہلز /4 اکٹوبر کو اپنے مکان کی چھت پر پتنگ بازی میں مصروف تھا اور وہ اتفاقی طور پر چھت سے گرپڑا ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے نیلوفر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔