دبئی ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈرامائی سیشنس کے باوجود پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہاں منعقدہ دوسرا ٹسٹ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔ پاکستانی ٹیم جسے کامیابی کیلئے 72 اوورس میں 261 رنز اسکور کرنے تھے اس نے 67 اوورس میں 196/5 رنز بنائے۔ شان مسعود (40)، یونس خان (44) اور اسد شفیق نے ناقابل تسخیر 41 جبکہ سرفراز احمد نے 23 گیندوں میں 24 رنز اسکور کئے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے راس ٹیلر کی سنچری (104) کی بدولت اپنی دوسری اننگز 250/9 پر ختم کردی۔ پاکستان کیلئے یاسر شاہ نے 79 رنز کے عوض 5 اور ذوالفقار بابر نے 96 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پہلے ٹسٹ میں کامیابی کی وجہ سے پاکستان کو 3 مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی ہنوز سبقت حاصل ہے۔