پاک زمبابوے سیریز : آئی سی سی کامیاچ عہدیدار نہ بھیجنے کا اعلان

دبئی 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک زمبابوے سیریز کیلئے آفیشلز نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک زمبابوے سیریز کیلئے آفیشلز نہ بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کریگاجبکہ پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کو انٹرنیشنل میچوں کا درجہ حاصل ہوگا۔