پاک۔سری لنکاآج مقابلہ ،میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

برسٹل۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے اگلے میچ میں پاکستان کی کامیابی کے حصول کی کوششوں کو دھکا لگنے کا خدشہ ہے جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ پاکستان اگلا میچ 7 جون کو برسٹل میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گا لیکن برسٹل میں مسلسل بارش جاری ہے اور میچ کے دن بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے اور میچ بارش کے سبب نہیں ہو پاتا تو یہ پاکستانی ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہو گا کیونکہ اس صورت میں دونوں ٹیموں کو فی کس ایک پوائنٹ مل جائے گا۔ برسٹل میں جاری بارش کے پیش نظر میچ ہونے کی صورت میں وکٹ بولروں کے لیے سازگار ہو گی اور ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کا فیصلہ کر کے اضافی فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا نے اب تک دو دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں ہی ٹیموں کو ایک میچ میں شکست اور دوسرے میں فتح نصیب ہوئی۔سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس نے اپنے دوسرے میچ میں افغانستان کو شکست دی ۔ پاکستانی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اس نے میزبان اور خطاب کیلئے پسندیدہ انگلینڈ کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا ۔یادرہے کہ سری لنکائی ٹیم کو ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلے میں افغانستان کے خلاف بھی بارش سے متاثرہ مقابلے میں کامیابی کا موقع ملا ہے حالانکہ جس وقت بارش کی وجہ سے مقابلہ روکا گیا تھا اس وقت میچ پر افغانستان کی گرفت نہ صرف مضبوط تھی ۔