اس شخص کے کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرنے کا فیصلے کیا ‘ اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان جنرل ضیا ء الحق نے ایسا کرنے سے منع کیامگر اسی دوران والدہ کا کینسر سے انتقال ہوگیا ۔انہوں نے پاکستان کی عوا م کے لئے مفت کینسر کے علاج پر مشتمل اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیامگر فنڈس کی کمی تھی۔
دوبارہ پاکستان کرکٹ میں شمولیت اختیار کی۔ ٹیم نے پہلے تین میاچ کو بدترین شکست کاسامنا کیا۔اسی دوران یہ اپنے لاکر روم میں بیٹھے گہری سونچ میں تھے کہ اچانک انہیں خیال آیا انہوں نے اپنی ماں کے نام پر کینسر اسپتال تعمیر کرنے کا عزم اٹھایا ہے۔
اسی جذبے نے ان کے ٹیم پاکستان کو ورلڈ کپ کا فاتح بنادیا۔ پھر انہو ں نے اسپتال کی تعمیر کی کو چلانے کے لئے سڑکوں پر اتر چندہ اکٹھا کیا کیونکہ ان کے پاس اتنا سرمایہ نہیں تھا اسپتال چلانے کے لئے۔
چندہ سے اکٹھا رقم بھی اسپتال کے لئے کم پڑنے لگی تو انہوں نے پاکستان کی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ختم کرنے کے لئے سرگرم سیاست کا حصہ بنے کا فیصلہ کیا۔
پہلی مرتبہ اس شخص کو ناکامی ملی مگر کڑی محنت اور خدمت کے جذبے نے انہیں اب پاکستان کا وزیر اعظم بنادیا۔
یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں