پاکستان کے خلاف ہندوستان طاقتور:عرفان

نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے کئی مقابلوں میں ٹیم کو فتوحات دلوانے والے ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ 15 فبروری کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے میں مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم کو طاقتور موقف حاصل ہے ۔ پٹھان کے بموجب وہ سمجھتے ہیں کہ مذکورہ اہم مقابلے میں ہندوستان کو طاقتور موقف حاصل ہے کیونکہ کئی کھلاڑی مقابلہ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور عرفان پٹھان کی دعائیں بھی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ عرفان پٹھان جو کہ 2007 میں راہول ڈراویڈ کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے اور ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں کھلاڑیوں پر کافی دباؤ ہوتا ہے ۔ پٹھان کے بموجب ویسٹ انڈیز میں جب ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا تو ہندوستانی ٹیم نے یہ گمان کیا تھا کہ ٹیم نے بہتر تیاری کی ہے لیکن بد قسمتی سے حالات ٹیم کیلئے ساز گار ثابت نہ ہوسکے ۔