کولمبو۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) میتھیوز کی قیادت میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش چنڈی مل اورا سپنر اجنتھا مینڈس کو خارج کردیا گیا ہے جبکہ نووان پردیپ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نوجوان وکٹ کیپر نروشن ڈک ویلا سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ لاہیرو تھریمانے ٹیم کے نائب کپتان ہونگے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹسٹ مقابلے گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹسٹ 6 تا 10 اگست جبکہ دوسرا ٹسٹ 14 سے 18 اگست تک کھیلا جائیگا۔ نوجوان وکٹ کیپر نروشن ڈکوویلا اورلاہیرو تھریمانے ٹیم میں برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ ٹیم کی قیادت اینجلو میتھوز کرینگے۔ لاہیروتھریمانے ٹیم کے نائب کپتان ہونگے جبکہ نووان پردیپ کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکا کو 23سال بعد اپنی سرزمین میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اس قبل سری لنکا نے بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فتوحات حاصل کی تھی۔ پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں سری لنکائی بیٹسمین مہیلا جے وردھنے اپنا آخری ٹسٹ میچ کھیلیں گے۔