جموں: جموں کشمیر کے اضلاع راجوری ‘ پونچھ‘ او رسامبامیں بین الاقوامی سرحد اور خطہ قبضہ کے اطراف واکناف پاکستانی فوج کی جانب سے چھوٹے دیہاتوں اور سکیورٹی چوکیوں پر شدید شلباری اور فائیرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم8افراد ہلاک اور دیگر 22زخمی ہوگئے۔
ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر نوشیرا سیکٹر کے روبروہندوستانی فوج کی جوابی کاروائی میں دوپاکستانی سپاہی ہلاک ہوگئے۔ سامبا کی ڈپٹی کمشنر شیتل نندا نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ضلع سامبا کے رام گڑھ سیکٹر میں
آج شلباریکے نتیجہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے او ردیگر 9زخمی ہوگئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس علاقے میں شلباری کے دوران صدمہ سے ایک شخص فوت ہوا جس کی ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 6ہوگئی۔ تین زخمیوں کا رام گڑھ اسپتال میں علاج کیاگیا۔ ماباقی زخمیوں کو جموں کے جی ایم سی اسپتال منتقل کیاگیا۔
ضلع پونچھ کے میند ھر سیکٹر میں پاکستانی شلباری میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈوں پر ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد بین الاقوامی سرحد او رخطہ قبضہ سے متصل جموں کشمیر کے علاقوں میں پاکستانی شلباری سے تاحال کم سے کم 18افراد ہلاک او ردیگر 80زخمی ہوئے ہیں۔