پاکستان کیخلاف ٹسٹ سیریزکیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کااعلان

ویلنگٹن۔یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹسٹ سیریز کے لیے ٹیم کااعلان کردیا۔ سیریز کے میچ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹیم کی کپتانی برینڈن مکالم کریں گے۔ ٹسٹ سیریز کے میچ ابوظہبی، دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔