پاکستان کو عنقریب ہندوستان سے سریز کی امید

لاہور۔30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کے نئے قائم کردہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت روایتی حریفوں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سیریز متوقع ہے۔ اس حوالے سے نجم سیٹھی 9 اکتوبر میں آک لینڈ میں ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی پر معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر مقدمہ بھی کر رکھا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئی مرتبہ بی سی سی آئی سے معاہدہ پر عمل کرنے کو کہا، تاہم ہندوستانی بورڈ اس حوالے سے تذبذب کا شکار رہا۔پاکستان میں کرکٹ کے کامیاب انعقاد سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ شائقین آئندہ پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کے مابین میچز دیکھ سکیں گے۔