پاکستان کو سب کیلئے محفوظ بنانے کا عزم : شریف

اسلام آباد ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا کہ ان کی حکومت پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے اور پاکستان کو تمام مذاہب و نسل کے افراد کیلئے محفوظ بنانے کا عزم رکھتی ہے ۔ انہوں نے داخلی سلامتی پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو ہر نسل اور ہر مذہب کے افراد کیلئے محفوظ مقام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک صحیح سمت میں جا رہا ہے اور حکومت شہریوں کو ایک خوشحال ‘ مستحکم اور محفوظ پاکستان کے فوائد پہونچائے گی ۔ نواز شریف نے تخریب کار نظریہ کو ایک عالمی خطرہ قرار دیا ۔