لیڈز۔3جون (سیاست ڈاٹ کام)یہاں جاری دوسریٹسٹ میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 363 رنز بناتے ہوئے 189 رنز کی برتری حاصل کرلی اور پاکستان کو لنچ کے وقفے تک 48/3 تک محدود کرتے ہوئے مقابلے میں کامیابی کی بنیاد رکھ دی ہے۔قبل ازیںمیچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے 302 رنز 7 کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو 319 کے مجموعی اسکورپرکیورین 20 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 344 کے مجموعی اسکور پر اسٹورٹ براڈ بھی 2 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد عباس کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ 363 کے مجموعی اسکور پر جیمز اینڈرسن 5 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہو ئے۔انگلینڈ کے لئے جوس بٹلر نے لوور آرڈر میں ناقابل تسخیر 80 رنز اسکور کئے ۔بٹلر نے اپنی اننگز کے دوران 101 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 11 چوکے اور2 چھکے شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد عامر، محمد عباس اور علی حسن علی نے فی کس 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔