پاکستان کو ترقی کا موقع

کراچی ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ کیخلاف ٹسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے پاس ساتویں سے پانچویں مقام پر آنے کا سنہری موقع ہے جس کیلئے اسے 2-0 سے کامیابی درکار ہو گی اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 87 سے بڑھ کر 95 تک جا پہنچے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکااور انگلینڈ کو پھلانگتی ہوئی پانچویں مقام پر قابض ہو جائے گی جبکہ انگلش ٹیم کی 93 پوائنٹس کے ساتھ ساتواں مقام پر تنزلی ہو جائے گی۔