دبئی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیوڈ وارنر کی سنچری (133) کے باوجود آسٹریلیا کو 303 رنز پر آل آوٹ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 151 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے علاوہ دوسری اننگز میں 38 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے بنا لئے ہیں۔ اس طرح پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کو 189 رنز کی مجموعی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان کیلئے پہلا ٹسٹ کھیل رہے یاسر شاہ نے 66/3 کا بہتر مظاہرہ کیا۔