اسلام آباد، 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے عید الاضحی کے موقع پر افغانستان حکومت کے طالبان کے ساتھ تین ماہ کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ۔پاکستانی روزنامہ ڈان کے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ان سبھی کوششوں کی پوری حمایت کرتا ہے جس سے افغانستان میں مستقل طور پر امن و استحکام کے قیام میں مدد ملے ۔ افغانستان کے عوام اس کے مستحق ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے امن و استحکام کی فضا بنتی ہے ۔واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اتوار کو طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔