پاکستان میں فلم کے سین میں کمی کے مطالبہ پر عامر نے دنگل کی ریلیز روک دی

نئی دہلی:پاکستان سنسر بورڈ کی جانب سے ہندوستانی پرچم اور قومی ترانے پر مشتمل دو سین کو کم کرنے کے مطالبہ کے بعد بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ’’ دنگل‘‘ کے پروڈیوسر او رادکار عامر خان نے پاکستان میں فلم کی ریلیز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان سنسربورڈ کے سربراہ مبشر حسن نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ ائی اے این یس کو بتایا کہ’’ ہاں بورڈ نے متفقہ طور پر فلم کے دوسین ہٹانے کا فیصلہ لیاہے‘‘۔

ہندوستان پرچم اور قومی ترانے کو ہٹانے کی وجہہ کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حسن نے کہاکہ ’’ یہ فیصلہ بورڈ کی اجتماعی حکمت عملی کے ذریعہ لایاگیا ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اب یہ مقامی ڈسٹربیوٹرس پر منحصر ہے کہ وہ فلم کی ریلیز کرنا چاہتے ہیں یانہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فلم کے ڈسٹری بیوٹرس جی ای او فلمز ہیں۔جس کے فوری عامر نے فیصلہ لیا ہے کہ پاکستان میں فلم کی ریلیز نہیں ہوگی۔

ان کے ترجمان نے ائی اے این یس سے کہاکہ جس سین کو ہٹانے کی بات کی جارہی ہے دراصل وہی سین فلم کی جان ہیں۔فلم’’دنگل‘‘ ایک پہلوان مہاویر سنگھ پھوکاٹ کی حقیقی زندگی پر بنی ہوئی ہے جس میں وہ اپنی دو بیٹیوں کو ریسلنگ چیمپن بنانے کے تیار کرتا ہے۔

مذکورہ فلم کو ہندوستانی شائقین نے خوب سراہا ہے۔ جس کے ثبوت اندرون ملک فلم کی385کروڑ کی کمائی ہے۔

ایسے حالات میںیہ خبر سامنے ائی ہے جب دوماہ قبل پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرس پر ستمبر 2016اوری دہشت گرد حملے میں19ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان میں پیدا کشیدگی کے بعد ہندوستانی فلموں کی نمائش پر عائد امتناع کو برخواست کردیاگیاتھا