پاکستان میں سکیورٹی کے بارے میں فیکا کے خدشات مسترد

اسلام آباد ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی تنظیم ’فیکا‘ کی طرف سے پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کی زیادہ بری صورتحال نہیں۔ نیز تنظیم کو پاکستان کے زمینی حقائق سے پوری طرح آگاہی نہیں ہے۔ پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد نے جو دورہ کیا ہے وہ پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے پاکستان کی مدد کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ زمبابوے سکیورٹی وفد کے دورے کے بعد فیکا کا جو پاکستان میں سکیورٹی کی بابت خدشات ہیں وہ غلط ثابت ہورہے ہیں اور اب پاکستان میں زمبابوے کے دورے سے انٹرنیشنل کرکٹ کا احیاء ہو رہا ہے۔