پاکستان میں سب سے امیر ترین قانون سازوں میں وزیراعظم نواز شریف کا شمار

اسلام آباد:ملک کے امیرترین قانو ن ساز لوگوں میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا شمارہے جن کے پاس دوبلین کے اثاثے جات ہیں‘ پچھلے چار سالوں میں ان کے اثاثے جات میں ایک بلین کا اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سال 2015کے شریف کے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کی جس الیکشن باڈی کو پیش کی گئی تھی۔ شریف او ران کی اہلیہ کے نام پر جملہ اثاثے جات1.76سے 2.36بلین تک پہنچ گئے۔سال2011میں ان کے اثاثے جات 166ملین کے تھے ‘ جبکہ ان کے جائیداد لاہور کے اوپر مال علاقے میں جو ہے 250ملین کی بتائی جارہی ہے۔

ان کے مقامی او ربین الاقوامی کئی کرنسی اکاونٹس ہیں‘ اور بڑی زراعی اراضی کے مالک بھی ہیں اس کے علاوہ ان کی انڈسٹری یونٹ جیسے شکر اور ٹیکساٹل او رپیپر میل میں بھی بڑی سرمایہ کاری ہے۔

پناما پیپر جانکاری افشا کے تنازع میں گھیرے جانے کے باوجود سعودی عربیہ میں تجارت کررہے ہیں اپنے بینے حسین کی کاروبار سے بھی شریف کو حصہ حاصل ہے۔

مذکورہ ای سی پی نے کہاکہ کرکٹر سے سیاست داں بننے والے عمران خان کے اثاثے جات تقریبا33.3ملین کے ہیں جو انہیں پاکستان کا دوسرا بڑی کروڑ پتی بنارہے ہیں۔