اسلام آباد ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیو ورکر جاں بحق ہوگئی۔ یہ واقعہ سوکڑی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیو ورکر انسداد پولیو مہم پر جانے کیلئے جیسے ہی گھر سے باہر نکلی، پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے خاتون کی برسر موقع موت ہوگئی۔ لاش کو بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کا مقدمہ بنوں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔