پاکستان میں خاتون نے ایک ساتھ پانچ بچوں کو جنم دیا

کوئٹہ،یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کوئٹہ میں ایک خاتون کے یہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور ڈلیوری کے بعد زچہ اور سبھی بچے صحت مند ہیں۔ہاسپٹل کی ڈاکٹر شمیم نے بتایا کہ شہر کے بیرونی علاقے سے چہارشنبہ کی رات خاتون کو ہاسپٹل لایا گیا اور بعدمیں اس کے یہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔ڈلیوری نارمل ہوئی ہے اور ان بچوں میں تین بیٹیاں ہیں اور دو بیٹے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق خاتون کے پہلے سے ہی چار بچے ہیں۔