لاہور ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) کی ٹاسک فورس کے سربراہ جا ئلز کلارک کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں سیف سٹی پروگرام سے متاثرہو ئے ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوگی۔لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان اور بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے جا ئلز کلارک نے کہا کہ میں پاکستان میں شا ئقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں۔جا ئلز کلارک نے کہا کہ پاکستان آ ئی سی سی کا اہم رکن ہے اور یہاں کرکٹ نہ ہونے سے شا ئقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں اور پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لئے کام کررہے ہیں ۔پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کو ہیروز کو ایکشن میں دیکھانے کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو موقع فراہم کرنے کے لئے جو کچھ ہم کرسکتے اس کو موثر طریقے سے کرنا بہت ضروری ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے مینجنگ ڈا ئریکٹر،لاہور پولیس، آئی جی پنجاب اور سٹی پولیس چیف لاہور نے سیکیورٹی کو ممکن بنانے کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں تاکہ بیرونی ٹیموں کی پاکستان آمد کو محفوظ بنایا جاسکے۔کلار ک نے کہا کہ میں سیکیورٹی ماہر نہیں ہوں لیکن ذاتی طور پر پی سی بی کی پی ایس ایل کے ڈومیسٹک مقابلے کو پاکستان میں کروانے کے لئے قابل قدر کوششوں کی حمایت کرتا ہوں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دلچسپ فائنل کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انعقاد کی خواہش کو سمجھ سکتا ہوں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔