نئی دہلی:دو ہندوستانی علماء بشمول دہلی کی حضرت نظام الدین ؒ درگاہ کے سربراہ پاکستان سے لاپتہ ہوگئے ہیں‘ حکومت ہند نے پاکستانی گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اس مسئلے پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔
نئی دہلی میں سرکاری ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بارگاہ نظام الدین اولیاؒ کے سربراہ آصف نظامی اور ناظم ناظمی لاہور میں واقع مشہور درگارہ داتا دربار گئے تھے اور وہاں سےدونوں ایک روز قبل کراچی کے لئے فلائیٹ میں سوار ہوئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ’’ اراکان خاندان کے مطابق آصف کو کراچی جانے کی اجازت دیدی گئی مگر نظام کو نامکمل سفری دستاویزات کی بناء لاہور ائیر پورٹ پر روک لایاگیا۔
ناظم لاہور ائیر پورٹ سے لاپتہ ہوگئے اور آصف کراچی ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد سے لاپتہ ہیں‘‘۔ذرائع نے کہاکہ انڈین مشین کے ذریعہ پاکستان میں اور نئی دہلی دونوں جگہ پاکستان حکومت سے اس معاملے پر بات کی جارہی ہے۔
مذکورہ درگاہ کی زیارات کے لئے لاہور کو سفر کرنے سے قبل دونوں 8مارچ کو کراچی اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے۔ بارگاہ نظام اور داتا دربار درگاہ کے مشائخین کے درمیان میں تعلقات کافی روایتی ہیں۔