کراچی ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل چیرمین اور بی سی سی آئی کے عہدیدار راجیو شکلا نے ادعا کیا ہے کہ انڈین بورڈ اپنے پاکستانی ہم منصب حکام کی طرف سے ایسی کسی بھی درخواست پر غور کرنے کے معاملہ میں کھلا ذہن رکھتا ہے جس کے ذریعہ پاکستان سوپر لیگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے اجازت طلب کی جائے ۔ شکلا نے کہاکہ ابھی تک ہمیں پی سی بی کی طرف سے کوئی مکتوب نہیں ملا لیکن اگر وہ ہم سے اس موضوع پر ربط پیدا کریں تو ہم اس کا جائزہ لیں گے ۔