پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو آسان حریف تصور نہ کریں : چیپل

سڈنی۔18فبروری(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی سابق کپتان گریگ چیپل نے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو آسان حریف تصور کرنا بیوقوفی ہوگی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بیشک اپنے پول کے پہلے میچز ہار چکی ہیں اس کے باوجود ان ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے عالمی خطاب کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے تاہم چیمپئن بننے کیلئے ان کو سرتوڑ کوشش کرنی ہو گی۔