پاکستان اور انگلینڈ کا آج تیسرا ونڈے

لندن ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ونڈے سیریز کا تیسرا میچ کل ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچوں میں مایوس کرنے والی اظہر علی زیرقیادت پاکستانی ٹیم سیریز میں واپسی کیلئے پر عزم ہے۔ تیسرا ونڈے پاکستان کیلئے عملاً فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ، جیتیں گے تو سیریز میں واپسی کا امکان برقرار ، ہار گئے تو اوئن مورگن کی انگلش ٹیم ٹرافی کی حقدار ہوگی۔ پاکستان کے سر پر رینکنگ کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔ نویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر سے بچنے کیلئے رینکنگ بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ پہلے دو میچوں میں فلاپ ہونے والی ٹیم کو تیسرے میچ میں نئی پلاننگ کیساتھ میدان سنبھالنا ہوگا۔ دوسری جانب مورگن کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اچھی حکمت عملی بنالی ہے۔ دیکھنا ہے اب پاکستان کیا مختلف کرے گا۔