کراچی ۔ 23اگست (سیاست ڈاٹ کام ) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹر فخرالاسلام کراچی میں کھیلے گئے میچ کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے ایک ڈومیسٹک میچ میں فخرالاسلام فیلڈنگ کے دوران گیند پکڑتے ہوئے اچانک زمین پر گر گئے۔ فخرالاسلام کے ہوش میں نہ آنے پر فوری طور پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کرکٹر کو فیلڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس سے ان کا انتقال ہوا۔