پاکستانی کھلاڑی کا مذاق، دفاع میں سامنے آئیں ثانیہ مرزا

لندن۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ جمعہ کو پاکستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ بہت بری طرح ہارگئی۔ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے محض 105 رن بنائے اورپھرویسٹ انڈیز کی ٹیم نے یہ اسکورتین وکٹ کھوکرآسانی سے حاصل کرلیا۔ اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی ہرطرف مخالفت ہورہی ہے۔کپتان سرفرازاحمد کے خلاف تو کئی سابق کرکٹروں نے محاذ کھول رکھا ہے۔ مداح بھی پاکستان کے کھلاڑیوں کی تنقید کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسی درمیان پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی کے ایک بیان کا سوشل میڈیا پرمذاق بن رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پیزا جنک فوڈ نہیں ہوتا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کے مداح سوشل میڈیا پران کے بیان کا مذاق اڑانے لگے۔اسی دوران حسن علی کے اس بیان کو ثانیہ مرزا کی حمایت ملی۔ انہوں نے حسن علی کا دفاع کرتے ہوئے کہا’’حسن علی درحقیقت صحیح ہیں۔ پیزا طویل اورمشکل میچوں کے بعد ریکوری کیلئے اچھا ہوتا ہے۔ چیزی پیزا نہیں، بلکہ سبزیوں والا۔ کاربوہائیڈریٹ ریکوری کیلئے ضروری اوراچھا ہوتا ہے‘‘۔