لاہور۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے پاکستان کی وہی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، احمد شہزاد، اظہر علی، یونس خان، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، اسد شفیق ، احسان عادل، حارث سہیل، عمران خان، راحت علی، شان مسعود، توفیق عمر اور محمد طلحہ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹسٹ 9نومبر سے شروع ہوگا۔