پاکستانی ٹیم پھر ’’بھوت بنگلے‘‘میں !

کرائسٹ چرچ ۔ 18 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کرائسٹ چرچ میں ایک بار پھر ’’بھوت بنگلے‘‘ میں ٹھہرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ سے 2 ون ڈے میچز کھیلے تھے ۔ اس دوران کرائسٹ چرچ کے ٹیم ہوٹل میں نوجوان کرکٹر حارث سہیل کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا تھا، اس وقت پاکستانی ٹیم منیجر نے کہا تھا کہ وہ سوتے ہوئے ڈر گئے اور شکایت کی کہ کسی نے بستر کو ہلایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم جب کرائسٹ چرچ پہنچی تو آئی سی سی نے بھی اس کیلئے اسی ہوٹل ’ریجس لیٹیمار ‘ میں رہائش کا انتظام کیا ہے۔