دبئی ، 31دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پاکستانی ٹیم کو سلو اوور ریٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کپتان مصباح الحق پر 40فیصد اور ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں پر 20فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف ملبورن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی اور مقررہ وقت کے لحاظ سے دو اوورز پیچھے رہی۔ قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ مصباح نے غلطی تسلیم کر لی ،اور باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہ پڑی۔
تلنگانہ ریفریز کیلئے اطلاع
حیدرآباد ، 31 ڈسمبر (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن نے اپنے تمام مسلمہ ریفریز اور متعلقہ اگزامنیشن میں شرکت کرنے والوں سے فیفا 2016ء قواعد و ضوابط کا کتابچہ حاصل کرلینے کی درخواست کی ہے۔ جی پی پالگنا سکریٹری ٹی ایف اے نے بتایا کہ 3 جنوری سے ٹی ایف اے آفس، روم نمبر 1، ایل بی اسٹیڈیم سے ایام کار میں شام 6 تا 8 بجے شب رجوع ہوسکتے ہیں۔