کراچی ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے زیادہ تر بیٹسمنوں کی ناکامی ہورہی ہے لیکن ایک بولر کو اسکواڈ میں جگہ مل گئی ہے۔ جی ہاں! انگلینڈ کے خلاف جاری ونڈے سیریز میں بلے باز وں کی ناکامی کا حل ٹیم مینجمنٹ نے بولر کوشامل کرکے نکالا۔ اس فیصلے سے کرکٹ ماہرین بھی حیران ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منطق ہی نرالی ہے۔ دورۂ انگلینڈ میں بیٹنگ لائن اکثر ناکام ہوئی تو ٹیم مینجمنٹ نے اس کا انوکھا حل نکالا۔ محمد حفیظ ہوئے ڈراپ اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو انٹری مل گئی۔ لمبے قد والے پیسر عرفان اب ٹیم میں بلے باز کی جگہ کھیلیں گے ؟ یہ فیصلہ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کو بھی قائل نہ کرسکا۔ عرفان کو کاکول میں بوٹ کیمپ میں بھی شامل نہ کیا گیا ، اس کے باوجود انہیں انگلش ٹیم کے خلاف اب ونڈے سیریز میں بھیجا جا رہا ہے۔