پاکستانی وزیر کی حافظ سعید کے ساتھ تقریب میں شرکت

اسلام آباد ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ایک کابینی وزیر نے 26 نومبر کے دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی حافظ سعید کے ساتھ اسلام آباد کی ایک تقریب میں شہ نشین پر ایک ساتھ شرکت کی۔ چند گھنٹہ قبل وزیراعظم پاکستان شاہ محمود قریشی نے عالمی ادارہ کو تیقن د یا تھا کہ ان کے ملک نے ’’مد کی موجوں کا رخ دہشت گردی کے خلاف موڑ دیا ہے‘‘۔ پاکستانی وزیر برائے مذہبی امور اور بین مذہبی ہم آہنگی نورالحق قادری نے کو دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام ایک چوٹی کانفرنس میں جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کو مدعو کیا گیا تھا، 26 نومبر کے دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی حافظ سعید کے ساتھ ایک ہی شہ نشین پر بیٹھے ہوئے دیکھے گئے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب پس منظر میں ایک پینل لگایا گیا تھا جس پر تحریر تھا کہ یہ کانفرنس ’’پاکستان کے دفاع‘‘ میں کی گئی ہے۔ بیانر میں ’’کشمیر‘‘ کو ’’ہندوستان کی جانب سے دھمکیاں تحریر کیا گیا تھا۔ دفاع پاکستان کونسل 40 سے زیادہ پاکستانی سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کا ایک وفاق ہے جو قدامت پرست پالیسیوں کی ترویج و اشاعت کرتا ہے۔ نورالحق قادری کی حافظ سعید کے ساتھ اس تقریب میں شرکت سے اشارہ ملتا ہیکہ پاکستان کی ہندوستان کے ساتھ رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اور وہ وزیراعظم عمران خان کی اگست میں عہدہ سنبھال لینے کے بعد بھی دہشت گردی کے سلسلہ میں پرانا رویہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ وزیرخارجہ ہندوستان سشماسوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ہفتہ کے دن خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی دہشت گردی سے وابستگی اور اس کو سرکاری پالیسی کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا اب بھی جوں کا توں برقرار ہے اور اس میں ذرا بھی کمی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے عالمی قائدین سے کہا تھا کہ ہندوستان ایسے ملک کے ساتھ بات چیت کیسے کرسکتا ہے جو قاتلوں کو تقدیس عطا کرتا ہے اور ممبئی حملہ کے کلیدی سازشی کو معافی کی بنیاد پر پاکستان میں آزادانہ طور پر گھومنے کی اجازت دیتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے مد کی امواج کا رخ دہشت گردی کے خلاف موڑ دیا ہے۔ دو لاکھ فوجی تعینات کئے گئے ہیں اور پاکستان میں انتہائی مؤثر اور اب تک کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی مہم شروع کر رکھی ہے۔ امن اور صیانت ہمارے شہروں اور قصبوں میں واپس آچکے ہیں۔ امریکہ نے حافظ سعید کو خاص طور پر عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے اور ان کے سر پر ایک کروڑ امریکی ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ انعام ایسے شخص کو بھی دیا جاسکے گا جس کی فراہم کردہ اطلاع کے نتیجہ میں حافظ سعید کی گرفتاری عمل میں آسکے۔