اسلام آباد ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سربراہ فوج قمر جاوید باجوا نے کہا کہ ان کے ملک کو اعلیٰ سطحی تنازعات کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے۔ قومی سلامتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام پاکستان کی فوج نے اپنے جنرل ہیڈکوارٹرس راولپنڈی پر کیا تھا، جنرل باجوا نے کہا کہ پاکستان مختلف خطروں کا خاص طور پر گذشتہ 20 سال سے سامنا کررہا ہے لیکن پاکستان کے شہری اور اس کی افواج دلیری اور کامیابی کے ساتھ چیلنجس کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ملک مثبت راستہ پر ہیں اور امید ہیکہ آئندہ بھی اسی راستہ پر رہے گا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ملک کو نئے چیلنجس کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہ مذہبی، فرقہ وارانہ، نسلی اور سماجی مسائل پر توجہ سے قومی سلامتی کی اہمیت کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو عظیم تر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ عوام خاص طور پر نوجوان حملوں کی افواہوں کا شکار نہ بنیں۔