پاکستانی بلے بازوں کے بہتر مظاہرہ کی ضرورت : مصباح الحق

برسبین ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف اپنی ٹیم کی کامیابی پر راحت کا اظہار کیا تاہم کہا کہ ان کے بلے بازوں کو اپنے مظاہرہ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ورنہ ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوجائیگی ۔ مصباح نے کہا کہ تمام ٹیمیں 280 , 290 یا 300 کا اسکور کر رہی ہیں ایسے میں ہم کو بھی ایسے اسکور کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج بنایا گیا 235 رن کا اسکور جاریہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا بڑا اسکور رہا ہے ۔ ہندوستان کے خلاف پاکستان نے 224 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 160 رن ہی اسکور کئے تھے ۔