پاناما سٹی ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما کے باکسر سے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔تفصیل کے مطابق پاناماکے دارالحکومت پاناما سٹی میں محمد وسیم اور ایوان ارجوس کے درمیان انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ ہوئی جس میں پاکستانی باکسر نے پاناما کے حریف کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آوٹ کر کے مقابلہ جیت لیا۔شاندار کامیابی کے بعد محمدوسیم کی ڈبلیو بی سی رینکنگ مزید مستحکم ہو گئی اور وہ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔محمد وسیم دسمبر میں ورلڈ چیمپین شپ کا مقابلہ لڑیں گے۔واضح رہے کہ محمد وسیم دو بار ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔